ڈی ا یچ کیو ہسپتال جوہرآ باد میں آٹو میٹڈ ٹریکشن مشین کا افتتاح

ڈی ا یچ کیو ہسپتال جوہرآ باد میں  آٹو میٹڈ ٹریکشن مشین کا افتتاح

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر راجہ جواد حیدر جنجوعہ کی مخلصانہ جدو جہدررنگ لائی ، ڈی ا یچ کیو ہسپتال جوہرآ باد کے محمد ثنا اﷲ فزیو تھراپی سنٹر میں سروائیکل آٹو میٹڈ ٹریکشن مشین کا افتتاح کر دیا گیا۔ مہروں کی فزیو تھاپی کیلئے۔۔

 یہ جدید ترین مشین ممتاز سماجی شخصیت مرزا کلب عباس کے چار لاکھ روپے کے عطیہ سے نصب کی گئی،افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف ، ڈسٹرکٹ فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر راجہ جواد حیدر، ممتاز سماجی شخصیات مرزا کلب عباس، بابر چھینہ اور محکمہ صحت کے دیگر افسر شریک تھے ، ڈپٹی کمشنے خوشاب ذیشان شبیر رانا اور ہسپتال کے ایم ایم اید ڈاکٹر قاضی آصف نے فزیو تھراپی سنٹر میں جدید سروائیکل آٹومیٹڈٹڑیکش مشین کا عطیہ دینے مرزا قلب عباس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد ثناء اﷲ فزیو تھراپی سنئیٹر کی مین عمارت کی تعمیر بھی مرزا کلب عباس اور بابر چھینہ کے عطیہ کے ذریعے ہی ممکن ہوئی تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں