وکلا کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں :اعظم نذیر

 وکلا کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں :اعظم نذیر

بھیرہ(نامہ نگار)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں قانون کے عملداری اور وکلا کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے وکلا کو چاہیے ۔۔

کہ وہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات میں اس کے معاون ہوں وہ تحصیل بار بھیرہ کے صدر چودھری محمد انور بولا ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک عثمان شہزاد ایڈووکیٹ سے گفتگو کر رہے تھے تحصیل بار بھیرہ کے وفد نے وفاقی وزیر قانون سے اسلام اباد میں ملاقات کر کے انہیں بھیرہ بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان سے جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی فوری تعمیر اور مزید سول ججز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی وفاقی وزیر قانون نے بار کے مسائل غور سے سنے اور ان کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں