پیپلز پارٹی آئین،جمہوریت اور انسانی حقوق کی محافظ ہے ، متین احمد قریشی

پیپلز پارٹی آئین،جمہوریت اور انسانی  حقوق کی محافظ ہے ، متین احمد قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کی محافظ ہے جس کی تاریخ شہادتوں اور قومی جدوجہد سے عبارت ہے۔۔

 اس کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی اور عوام کے دلوں پر حکمران کرنیوالی جماعت ہے طور پر میدان سیاست میں برسر پیکار ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے 4بار ملک پر حکومت کی اور یہ اعزاز بھی پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی سیاسی جماعت کا ایک شخص دو بار صدر بنا ہو متین احمد قریشی نے کہا کہ انشاء اﷲ تمام سیاسی اکائیوں کو ملکی تعمیر و ترقی’ استحکام کیلئے لیکر چلیں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری ملک بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں