زیادہ کپاس اُگاؤ مہم ، چھدرو میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

زیادہ کپاس اُگاؤ مہم ، چھدرو میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)زیادہ کپاس اُگاؤ مہم کے سلسلہ میں ریڈز پاکستان میانوالی کے زیر اہتمام چھدرو کے علاقہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

سیمینار میں ریڈز پاکستان پنجاب کی کوآرڈینیٹر میڈم مدیحہ نثار محکمہ زراعت توسیع کے آفیسر محمد شعیب،(NARC)اسلام آباد سے احتشام خان صدر کسان رہنما عبدالقادر خان، زمیندار طارق اقبال خان آف سوانس نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے سیمینار کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کسانوں کی فلاح اور کسانوں کو زیادہ کپاس اُگاؤ مہم سے متعلق آگاہی فراہم کی۔سیمینار سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سیف الاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریڈز پاکستان کا اادارہ اپنی تمام کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے کپاس کی فصل کی زیادہ پیداوار سے متعلق کسانوں کی رہنمائی کر رہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں