تحصیل عیسیٰ خیل میں 30ہائی سکول‘صرف 5میں ہیڈ ماسٹر

تحصیل عیسیٰ خیل میں 30ہائی سکول‘صرف 5میں ہیڈ ماسٹر

میانوالی (نامہ نگار ) تحصیل عیسیٰ خیل کے 30 ہائی سکولوں میں سے صرف پانچ میں ہیڈماسٹرز تعینات ہیں باقی بغیر ہیڈماسٹرز یا اضافی چارج پر چل رہے ہیں۔۔۔

 سینئر اساتذہ کی ایک فوج ڈی ای آوز ، ذپٹی ڈی آوز ، اے سی آوز ، اور ڈی ٹی آوز بن کر مزے کررہے ہیں،افسری ہے ساتھ ساتھ دفتر ، ٹی اے ڈی اے ، گاڑی اور کوئی کام نہیں محکمہ تعلیم میانوالی کے افسران کی بے حسی،عیسیٰ خیل کے دو سکولوں کو ہائی کادرجہ ملے دس سال ھو گئے ، SNEجاری نہیں کیا گیا۔ پنجاب گورنمنٹ کے واضح نوٹیفکیشن کے مطابق جن سکولزمیں, SNEکی ضرورت ہے ان سکولوں کے کاغذات مکمل کرکے 30 اپریل تک رپورٹ کریں لیکن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ترگ شہر اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر دو عیسیٰ خیل کو ہائی سکول کا درجہ ملے دس سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ھے ،لیکن محکمہ ایجوکیشن میانوالی کی طرف سے مزکورہ دونوں سکولوں کو ہر دفعہ نظر انداز کردیا جاتا ہے ، عیسی خیل سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شیخ آباد محمود والا کا 27 کنال پر تعمیر شدہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کیا جا چکا ہے مگر وہاں بھی ایس این ای کی وجہ سے سکول میں کلاسیس شروع نہیں ہوسکیں وہاں سے بچیاں سات کلومیٹر سفر کرکے عیسی خیل ہائی سکول میں آرہی ہیں اسی سے باہر دوسال سے نئے تعمیر شدہ ہائی گرلز سکول کو چلانے کے لئے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے جو کے اضافی چارج اس نئے سکول کا ہے اس کو چلا دیا ہے اور اب آدھے اساتذہ شہر والے سکول کے وہاں بھیج دیئے ہیں اساتذہ کی اس کمی سے دونوں سکولوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ، ڈی آو سیکنڈری خالد خان کے بقول یہ سکول ایلمنٹری کے چارج پر ہیں جبکہ ڈی آو ایلمنٹری طارق عباس ملک نے کہا ہم لیٹر بھیج رہے مگر کوئی اجازت موصول نہیں ہوئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں