نہر کنارے درجنوں مقامات پر درختوں کی غیر قانونی کٹائی

نہر کنارے درجنوں مقامات پر درختوں کی غیر قانونی کٹائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )نہر کنارے درجنوں مقامات پر تناور درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور وسیع پیمانے پر لکڑی چوری کی نشاندہی کے باوجود سول ایڈمنسٹریشن ذمہ داروں کے خلاف کاروائی۔۔۔

عمل میں نہ لا سکی اور عملی اقدامات نہ ہونے کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے تحقیقاتی ادارے کی جانب سے گزشتہ رو رحکام کو حالیہ انسپکشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ مختلف مقامات پر نہر کنارے لگے سرکاری درختو ں کی چوری محکمہ جنگلات اور محکمہ انہار کے متعلقہ ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے بدستور جاری ہے ، اور اب تک سینکڑوں تناور درخت جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے غائب کئے جا چکے ہیں، خانہ بدوشوں کے ذریعے درختوں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور کٹائی کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر لکڑی سمگل کی جا رہی ہے ، جس سے نہ صرف سرکاری وسائل کو بے دریغ نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ درختوں کی کٹائی سے آلودگی ختم کرنے کے حکومتی پروگرام پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں رپورٹ میں اعلی افسران کو صورتحال کے فوری تدارک اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں