ڈکیتی اور چوری کی 17وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے

ڈکیتی اور چوری کی 17وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 39شمالی کے قریب محمد وسیم، 132جنوبی کے قریب محمد اسد سے نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلز چھین ئے۔۔۔

جبکہ ضلع کچہری میں محمد اشرف کے چیمبر سے کمپیوٹر،موٹر سائیکل و دیگر سامان،اسی طرح 7شمالی کے تصور حیات ،الفضل ٹاؤن کے بشیر احمد،18شمالی کے محمد ساجد،میلووال کے محمد ارشد،95شمالی کے محمد یاسر،39شمالی کے قیصر یعقوب،دھریمہ کے محمد فیاض،23الف جنوبی کے فیض اﷲ کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی و دیگر سامان،ہادی پورہ کے محمد ریاض،43شمالی کے وقاص علی کی دوکانوں سے بھاری مالیت کی اشیائے خوردونوش نقدی وغیرہ اوراولڈ سول لائن سے خرم شہزاد،اعجاز کالونی سے اظہر علی ،بھلوال سے محمد اکبر،جان محمد والا سے محمد عرفان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں