بینظیر انکم سپورٹ کی امداد لینے آئی خاتون سے زیادتی ،بیٹی اغوا

 بینظیر انکم سپورٹ کی امداد لینے آئی خاتون سے زیادتی ،بیٹی اغوا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اوباش نے بے نظیر انکم سپورٹ کی امداد لینے آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ساتھیوں کی مدد سے اس کی 15سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا۔۔۔

فیکٹری ایریا کی رہائشی رضیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ نوری گیٹ پر واقع فرنچائز سے وہ بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم لینے گئی جہاں اعجاز نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا اور نازیبا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے لگا، جس کے بعد ملزم نے دو ساتھیوں کی مدد سے اسکی 15سالہ بیٹی حمیرا کو اغواء کر لیا ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی جبکہ متاثرہ خاتون نے آر پی او اور ایس پی انویسٹی گیشن سے فوری انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں