حکومت نے زیادتی کی تو سخت ردعمل آئیگا،کسان بورڈ

حکومت نے زیادتی کی تو سخت ردعمل آئیگا،کسان بورڈ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کسان بورڈ کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی نائب صدر محمد نواز چھینہ ،جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی چوہدری اصغر اقبال طور،صدر کسان بورڈ ضلع سرگودھا۔۔۔

 مہر غلام رسول اور صدر سرگودھا ڈویژن حبیب اﷲ خان نے خصوصی شرکت کی، کسانوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی،کسان راہنماؤں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر کسان کے ساتھ گندم کے معاملے میں زیادتی ہوئی تو بہت سخت رد عمل آئے گا۔ کرپٹ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ کسان بورڈ جماعت اسلامی اپنے قائد حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان کے حکم پرآج 30 اپریل کو پورے ملک میں زبردست احتجاج کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں