مختلف آبادیوں میں سیوریج کی بد ترین بندش ،مکین پریشان

مختلف آبادیوں میں سیوریج کی بد ترین بندش ،مکین پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سلطان کالونی ، غنی پارک، اسٹیڈیم روڈ 49ٹیل سمیت مختلف آبادیوں میں سیوریج کی بد ترین بندش کی وجہ سے مکینوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ،زیادہ تر علاقے کنٹونمنٹ کی حدود میں آ تے ہیں۔۔۔

جہاں ڈسپوزل کے ناقص نظام کے باعث ان علاقوں کے گٹر ابل رہے ہیں جو لوگوں کیلئے دشواری کا باعث ہیں،اور پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے مکینوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کوئی نوٹس نہیں لے رہے عملہ صفائی کے نہ آنے کی وجہ سے یہ علاقے مسائلستان میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں ،بارہادرخواستوں کے باوجود سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ’ متعلقہ افسران صرف ایک بار ان علاقوں کا دورہ کریں تو انہیں ہماری مشکلات کا بخوبی اندازہ ہو جائے گاارباب اختیار سے درخواست ہے کہ گندگی اور سیوریج کے مسائل کا فوری بندوبست کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں