بھاگٹانوالہ کا قبرستان کچرا کنڈی اور جانوروں کی آما جگا ہ

بھاگٹانوالہ کا قبرستان کچرا کنڈی اور جانوروں کی آما جگا ہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) بھاگٹانوالہ کا مین قبرستان کچرا کنڈی اور جانوروں کی آما جگا ہ بن گیا ہے۔۔۔

 گندگی کے ڈھیر اب گاؤں چمکیں گے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے چند قدم دور یونین کونسل کا دفتر ہونے کے باوجود قبرستان میں گندگی کے ڈھیر لگنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت ممبر صوبائی اسمبلی میاں اکرام الحق ممبر قومی اسمبلی اسامہ غیاث میلہ اور بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا سے قبرستان کی چار دیواری کے لیے فل فور گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا تاکہ قبرستان کو گندگی اور جانوروں سے ہونے والی بے حرمتی سے محفوظ بنایا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں