پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کا ماہانہ جائزہ اجلاس

پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کا ماہانہ جائزہ اجلاس

کمرمشانی (نامہ نگار ))ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی زیر صدارت گذشتہ روز پنجاب ہیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ کا ماہانہ جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی صفدر خان نیازی، ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اکر ام اﷲ خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ملک طارق عباس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ھیومن کیپٹل انویسمنٹ پروگرام کے تحت چلنے والے آغوش اور ارلی چائلڈ ھوڈ پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر فوکل پرسن صفدر نیازی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ارلی چائلڈ ھوڈ پروگرام کے تحت ضلع میانوالی پہلے 282سکول شامل تھے جبکہ مزید 52سکولوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جس سے مجموعی طور پر 334سکول اس پروگرام میں شامل ہو جا چکے ہیں اور محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں بچوں کے داخلہ کیلئے انرولمنٹ کے سلسلہ میں کیمونٹی سیشن منعقد کیئے جارہے ہیں تاکہ سکول میں کچی کلاس کے بچوں کے داخلہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ آغوش پروگرام کے تحت حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کوامدادی رقوم کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں مختلف بنیادی مراکز صحت پر کیمپس لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پراجیکٹ کی مجموعی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب ھیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت غریب اضلاع کے لوگوں کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے ۔ انھوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ ارلی چائلڈ ھوڈ پروگرام میں جو نئے سکول شامل کئے گئے ہیں ان میں انرولمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے اور متعلقہ سٹاف کی ٹریننگ کو بروقت یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ آغوش پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو امدادی رقوم کی منتقلی کیلئے کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ مستحق خواتین کو جلد از جلد رقوم کی شفاف انداز میں ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں