ڈیجیٹل گرداوری سسٹم خراب ، کاشتکار باردانہ کیلئے رُل گیا ، گندم کی فصل کو نقصان

ڈیجیٹل گرداوری سسٹم خراب ، کاشتکار باردانہ کیلئے رُل گیا ، گندم کی فصل کو نقصان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈیجیٹل گرداوری سسٹم میں خرابی کے باعث مقررہ تاریخ تک کسانوں کو باردانہ نہ ملنے کی وجہ سے کاشتکار رُل کر رہ گیا ہے۔۔۔

ملک کے طول و عرض میں ہونیوالی بارشوں کی وجہ سے سرگودھا ڈویژن کے بھی کئی علاقوں میں گندم کی کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے دوسری طرف حکومت کی جانب سے مقررہ قیمت پر گندم کی خریداری نہ ہونے کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت مزید گر گئی ،جہاں کاشتکار وں سے 26سو سے 28سو روپے فی من گندم خریدی جانے لگی ہے ،کاشتکاروں کو کہنا ہے کہ بیج’ کھاد’ بجلی’ پٹرول’ کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا مہنگے ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کے پالیسی سازوں نے گندم کا ریٹ گزشتہ سال کا 3900روپے من نکالا اور اس پر بھی حکومت گندم خریدنے کیلئے تیار نہیں جس کا فائدہ مڈل مین اٹھا کر گندم ذخیرہ کررہا ہے باہر سے منگوائی گندم کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے بصورت دیگر کاشتکار راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں