پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کی ماہ اپریل کی کار کر دگی رپورٹ جاری

 پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کی ماہ  اپریل کی کار کر دگی رپورٹ جاری

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا غلام مجتبیٰ کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کی ماہ اپریل 2024 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔۔

جس میں پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب نے ماہ اپریل میں1منشیات کا مقدمہ، ناجائز اسلحہ کے2 مقدما ت ،ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف 41مقدمات،تیز رفتاراور غفلت اور لاپروا ہی سے گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف 7مقدمات رجسٹر کیے ۔اس کے علاوہ 5اشتہاری مجرمان، 3عدالتی مفروروں کو گرفتار، اوورلوڈ گاڑیوں، کم عمر اور بغیر ہیلمٹ استعمال کرنے والے ڈرائیور ،دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں اور ڈرائیور حضرات کو جرمانہ کیا گیا۔

 

 

2665چالان کر کے 11لاکھ 13ہزار 850روپے جرمانہ قومی خزانہ میں جمع کروایا۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا غلام مجتبیٰ نے پٹرولنگ پولیس کی ماہ اپریل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں