پاکستان کے مسائل کی ذمہ داری انہی حکمرانوں کے سر ہے : رائے منیر احمد کھرل

پاکستان کے مسائل کی  ذمہ داری انہی حکمرانوں کے  سر ہے : رائے منیر احمد کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رائے منیر احمد کھرل نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے جو مسائل ہیں اس کی ذمہ داری انہی حکمرانوں کے سر ہے جو آج اس ملک پر برسر اقتدارآچکے ہیں اگر پاکستان میں بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رہتا۔۔۔

 تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے میں نہ صرف مدد نہ ملتی بلکہ کرپٹ عناصر کے خاتمہ میں بھی آسانیاں پیدا ہوتیں ، موجودہ حکومت نے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو ریلیف محسوس ہو حکومت آتے ہی اداروں میں کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی ہے افسران اور ان کے حواری دھڑلے سے کرپشن وصول کررہے ہیں یہ سب پرانے پاکستان کے ٹھیکیداروں کی مہربانی ہے کہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں