ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کا اراضی ریکارڈ سینٹربھکر کا دورہ

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کا اراضی ریکارڈ سینٹربھکر کا دورہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے عوام الناس کی جانب سے موصولہ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اراضی ریکارڈ سینٹربھکر کا اچانک دورہ کیا اور موقع پر موجود لوگوں سے سروس ڈلیوری سسٹم کے حوالہ سے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سینٹر کی انتظامیہ کو تاکید کی کہ لوگوں کوسنٹر پر سروس ڈلیوری کے حوالے سے درپیش مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے ۔انہوں نے انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر کو ہدایات جاری کیں کہ اراضی ریکارڈ سینٹرپردستاویزات اراضی کے حصول کیلئے آنیوالے لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر پر لوگوں کو عمدہ سروس فراہم کرنے کے سلسلہ میں خصوصی طور پر گائیڈ لائن جاری کیں تاکہ سسٹم میں بہتری لاکر لوگوں کو حقیقی ریلیف کی دستیابی کا عمل جاری رکھا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں