عام انتخابات کے انعقاد کی منزل زیادہ دور نہیں:محمد آصف بھا

 عام انتخابات کے انعقاد کی منزل زیادہ دور نہیں:محمد آصف بھا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ پنجاب میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے عام انتخابات کے انعقاد کی منزل زیادہ دور نہیں۔۔۔

 کارکن تیاری کریں انشاء اﷲ کامیابی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ہی حصے میں آئے گی، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ضروری ترامیم کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، ترامیم کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی انتخابی شیڈول کا اعلان ہو گا ، انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت گلی محلے کی سطح پر ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کیلئے بلدیاتی اداروں کو متحرک اورفعال بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے اس لئے جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست پالیسیوں کو کامیابی سے ہمکبار کرنے کیلئے اپنی تمام تونائیاں بروئے کار لائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں