پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے اثر بجٹ سے قبل ہی اشیا مہنگی

پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے اثر بجٹ سے قبل ہی اشیا مہنگی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے اثر بجٹ سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔

فاروقہ اور گردونواح میں اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی چیزوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کبھی بھی نظر نہیں آئی شہری حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب لوگ بھی احسن طریقہ سے اپنی زندگی بسر کرسکیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں