تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر واک ،بلڈ بینک کا انعقاد

تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر واک ،بلڈ بینک کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اور کالج آف فارمیسی یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی واک اور بلڈ بینک کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی واک یونیورسٹی لائبریری چوک سے شروع ہوئی اور کالج آف فارمیسی میں اختتام پذیر ہوئی۔ واک کی قیادت وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کی جبکہ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمود الحسن، مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واک کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں تھیلیسیمیا کے بارے میں معلوماتی پیغامات اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں مرض کی تشخیص اور علاج کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے طالب علم جس جوش و خروش سے بلڈ کیمپ میں حصہ لیتے ہیں وہ انتہائی قابل ستائش ہے ۔ وائس چانسلر نے کالج آف فارمیسی پہنچنے پر بلڈ کیمپ کا افتتاح کیا اور خون کا عطیہ کرنے والے طالب علموں سے خصوصی ملاقات کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں