گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ، بجلی کی ٹرپنگ ، پانی کے مسائل ، گیسٹرو ، ڈائریا کے مریض بڑھ گئے

گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ، بجلی کی ٹرپنگ ، پانی کے مسائل ، گیسٹرو ، ڈائریا کے مریض بڑھ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں بدھ کے روز گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا گیا ، صبح کا آغا ز ہی سورج کی تیز کرنوں سے ہوا اور دن بھر گرمی کی شدت برقرار رہی۔۔۔

جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ، بیشتر علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ اور پینے کے صاف پانی کے مسائل نے لوگوں کو پریشان کئے رکھا، جبکہ گرمی کے باعث گیسٹرو، ڈائریا سمیت دیگر موسمی بیماریوں کا شکار مریض ہسپتالوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ،دوسری جانب محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں، اور زیادہ سے زیادہ صاف پانی کا استعمال یقینی بنائیں۔ گر می کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے امتحانات کے لئے جانے والے طلبا و طالبات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے اور شدید گرمی کے باعث امتحانی مراکز میں طالبات کے بے ہو ش ہو نے کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں ۔ کئی علاقوں میں پانی بھی دستیاب نہیں ہو پا رہا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں