اسسٹنٹ کمشنرسردار مہتاب کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنرسردار مہتاب کا  ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کا دورہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سردار مہتاب احمد خان بلوچ نے سب ڈویژنل آفیسر (بلڈنگ) اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، THQ ہسپتال اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ THQہسپتال کوٹ مومن کا دورہ کیا۔

کام کے معیار کو چیک کیا اور بقیہ کام فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ میڈیکل سٹور کا بھی دورہ کیا گیا، MSنے بتایا کہ تمام ضروری ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ MSنے مزید بتایا کہ THQہسپتال کوٹ مومن، موٹروے M-2پر واقع ہے اور زیادہ تر حادثات رونما ہوتے ہیں، موجودہ ایمرجنسی ناکافی ہے ۔ موجودہ ایمرجنسی 6بستروں پر مشتمل ہے جو کافی نہیں ہے ۔ سب ڈویژنل آفیسر (بلڈنگ) کو 30بستروں تک ایمرجنسی بڑھانے کیلئے PC-1تیار کرنے کی ہدایت کی گئی جس کیلئے ہسپتال میں زمین دستیاب ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں