ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے تعلیمی اداروں پر چھاپے

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے تعلیمی اداروں پر چھاپے

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور اے ای اوز کے تحصیل بھر کے نجی تعلیمی اداروں پر چھاپے ۔۔

سرکاری احکامات کی پابندی کرنے کی ہدا یت‘ ڈی ڈی ای او ملک ممتاز جوئیہ اور اے ای اوز ملک مبشر، قمر عباس، اکرام اﷲ، رانا اﷲ بخش اور دیگر نے تحصیل کے مختلف مراکز کا وزٹ کیا اور نجی تعلیمی اداروں پر چھاپے مارے ، مختلف علاقوں میں چند ایک کھلے نجی تعلیمی اداروں کو بند کروا دیا اور مستقبل میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کی تاکید کی، دریں اثناء ڈی ڈی ای او آفس میں اے ای اوز اور معاون عملہ کا اجلاس طلب کرکے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور تعطیلات کے حوالے سے سرکاری احکامات پر سختی سے عمل کروانے کے لیے اے ای اوز کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں