افسروں ، عملے کی ملی بھگت ، محکمہ مال میں رشوت کا بازار گرم

افسروں ، عملے کی ملی بھگت ، محکمہ مال میں رشوت کا بازار گرم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ریونیو ڈیپارٹمنٹ سرگودھا میں افسران و عملے کی ملی بھگت سے نہ صرف کرپشن کا بازار گرم ہے بلکہ عوام کو خوار کرنے سے مسائل میں روز بروز اضافہ کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے۔۔۔

 کہ ماہانہ ریونیو کچہریوں میں ہر مرتبہ عوامی شکایات بڑھ رہی ہیں ، کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد بھی انتہائی تشویشناک ہے یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کھلی کچہری میں مخصوص شکایات سنی جاتی ہیں اور باقی شکایت گزاروں سے ماتحت عملہ درخواستیں وصول کر کے نمبر الاٹ کر دیتا ہے ،بظاہر ماہانہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد صرف سب اچھا کی رپورٹ تک محدود ہے جبکہ ریونیو کے لگ بھگ تمام شعبہ جات میں لوگوں کو قانونی پیچیدگیوں میں ڈال کر صرف رشوت کیلئے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے ، بالخصوص رجسٹریشن برانچ جس کے اندرونی معاملات انتہائی دگرگوں ہیں کوایک مخصوص مافیا نے ہائی جیک کر رکھا ہے ،جس کی وجہ سے نہ صرف محکمہ کی کارکردگی داؤ پر لگی ہوئی ہے بلکہ ریونیو کھلی کچہریوں کا مقصد بھی فوت ہو چکا ہے ،سائلین کی ایک بڑی تعداد نے ارباب اختیار سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کھلی کچہریوں سے حقیقی استفادہ اور محکمہ کے خود ساختہ مسائل ختم کر کے سائلین کو ریلیف دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں