خالد جاوید گورائیہ کا ماڈل بازار کا دورہ ،سٹالز کا جائزہ

خالد جاوید گورائیہ کا ماڈل بازار کا دورہ ،سٹالز کا جائزہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ماڈل بازار میانوالی کا دورہ کیا اور بازار کے مختلف سٹالز ، پارکنگ ایریا اور فراہم کر دہ سہولیات کا جائز ہ لیا ۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن اور اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود رانا بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمرا ہ تھے ۔ اس موقع پر منیجر نوید انجم نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ماڈل بازار 210دوکانوں پر محیط ہے جس میں دوکانداروں اور شہریوں کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ ماڈل بازار میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کی جائیں۔ انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل کمیٹی عملہ کو ہدایت کی کہ ماڈل بازار کے گردونواح سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے روڈ پر موجود سبزی و فروٹ کی ریڑھیوں کیلئے پلا ن تربیت دے کر علیحدہ جگہ مختص کی جا ئے تا کہ سبزی و فروٹ کا بازار لگایا جاسکے ۔انہوں نے منیجر کو ہدایت کی کہ ماڈل بازار کے اندر بھی سبزی وفروٹ کے سٹالز اور پارکنگ کیلئے باقاعدہ پلا ن تیار کیا جا ئے تا کہ حکو متی ویژن کے مطابق لوگوں کو ماڈل بازار میں زیادہ سے زیا دہ سہولیات اور ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں