سرگودھا ، خوشاب، میانوالی ،بھکر میں حساس مقامات کی چیکنگ

 سرگودھا ، خوشاب، میانوالی ،بھکر میں حساس مقامات کی چیکنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی اور بھکر میں انتہائی حساس قراردیئے گئے عید کے اجتماعات پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب اور۔۔۔

 میٹل ڈیٹکٹر سے آنیوالوں کی چیکنگ کے علاوہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے سلسلہ میں رات گئے تک قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک رہے ، حساس ادارے کے بم سکوارڈ عملے کی طرف سے مکمل ٹیکنکل سویپنگ کی گئی ،دوسری جانب آر پی او کی جانب سے ممکنہ خدشات کے پیش نظرڈی پی اوز کو سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنے کے علاوہ گاڑی،موٹر سائیکل، سائیکل وغیرہ کے پارکنگ اسٹینڈز مقررہ فاصلے پر قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں