انتقامی سیاست ختم کئے بغیر تر قی و خوشحالی ممکن نہیں :سمیرا ملک

 انتقامی سیاست ختم کئے بغیر تر قی و خوشحالی ممکن نہیں :سمیرا ملک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انتقامی سیاست ختم کئے بغیر تر قی و خوشحالی کے زینے عبور کرنا ممکن نہیں ، ملک و قوم کو بحرانوں کے گرداب سے نکالنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے مابین اعتماد کی فضا پیدا کرنا ضروری ہے۔

 سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وطن عزیر میں معاشی و اقتصادی بحرانوں کی بنیادی وجہ سیاسی اکابرین کی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی پالیسی ہے ، سیاسی اکابرین کی ایک دوسرے پر الزام تراشیاں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے مترادف ہیں جس کی وجہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروع ہو رہا ہے اگر محب وطن سیاسی قوتیں حکومت اور اپوزیشن کے مابین فاصلوں کی خلیج ختم کرنے کیلئے سنجیدہ کردرا ادا کریں تو حالات یکسر تبدیل ہو سکتے ہیں۔،سمیرا ملک نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ہمار ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں