کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی بہبود کے اقدامات پر متعلقہ اداروں کی جانب سے ایک ہفتہ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول ، روٹی و نان کی قیمتوں کی مانیٹرنگ ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ ، شہری و دیہی علاقوں میں معمولی نوعیت کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سٹرکوں کا جائزہ لے کر تخمینہ کی تیاری بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈویڑن بھر میں مرمت کے حامل اوور ہینڈ برج اور تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کے تخمینہ جات بھی تیار کرلیے گئے ہیں۔ اسی طرح ناکارہ فلٹریشن پلانٹس کو آب پاک اتھارٹی کے ذ ریعے فعال بنانے اور اسسٹنٹ کمشنروں دیگر افسروں کے تعلیمی اداروں و طبی مراکز کے دروں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ان اداروں میں عدم دستیاب سہولیات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں