چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے کو قتل کر دیا

 چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے کو قتل کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)قصبہ جھاوریاں میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے کو قتل کر دیا ۔

 مقتول یاسر کا چھوٹے بھائی ناصر کے ساتھ خواتین کے جھگڑے کے بعد تنازع ہوا جس پر ناصر نے اندھا دھند فائرنگ کر کے یاسر کو موقع پر موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی میت تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ مزید کاروائی اور ملزم کی گرفتار کیلئے تحرک کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں