مزید45بجلی چور پکڑے گئے ،35لاکھ53ہزار کا جر مانہ

مزید45بجلی چور پکڑے گئے ،35لاکھ53ہزار کا جر مانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاورڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید45بجلی چور پکڑے گئے جن کوایک لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور35لاکھ53ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 298روزکے دوران کل9766بجلی چور پکڑے گئے جن کو2 کروڑ30لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور99کروڑ37لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر9522بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا جبکہ 7365بجلی چوروں کو گرفتارکرلیاگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں