اے سی آفس میں امن کمیٹی میانوالی کا اجلاس ،سکیورٹی کا جائزہ

اے سی آفس میں امن کمیٹی میانوالی کا اجلاس ،سکیورٹی کا جائزہ

میانوالی (نامہ نگار )تحصیل امن کمیٹی میانوالی کا اجلاس اے سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا نے کی۔

 ا جلاس میں ڈی ایس پی کرائمز محمد اکرم، ممبران امن کمیٹی مولانا انتظار مہدی، اظہر شاہ، مولانا عبیداللہ جواد، مولانا منظور احمد سیالوی اور متعلقہ محکموں کے افسران جلوسوں و مجالس کے منتظمین تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں میانوالی شہر اور تحصیل بھر سے برآمد ہونے والے جلوس اور مجالس کے پروگرامز، جلوسوں کے راستوں میں کیئے گئے انتظامات اور سیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود رانا نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کے ضابط اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے کہا کہ ضلع میانوالی امن کا گہوارہ ہے اور ہم سب نے ملکر امن و امان کی اس فضا کو برقرار رکھنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں