خودرو زہریلی جڑی بوٹی کی افزائش فصلوں ، انسانوں ، جانوروں کیلئے خطرہ

 خودرو زہریلی جڑی بوٹی کی افزائش فصلوں ، انسانوں ، جانوروں کیلئے خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں خودرو زہریلی جڑی بوٹی (گاجر بوٹی) کی بڑھتی ہوئی افزائش کے باعث فصلوں، زرعی زمینوں کے ساتھ جانوروں اور انسانوں کی صحت کے لئے خطرہ بن گئی ہے ۔

 محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ گاجر بوٹی کا پھیلاؤ سرگودھا سمیت ملک بھر میں پھیلتا جا رہا ہے ۔ اس بوٹی کے بیج ہواء کے ذریعے دوسری جگہ پر جا کر اگ جاتے ہیں، اس بوٹی سے فصل اور زمین کی زرخیزی پر اثر پڑتا ہے ۔ جبکہ اسکے چارہ کے طور پر استعمال کرنے سے جانور دودھ کم دیتے ہیں اسی طرح انسانوں کیلئے اس پودے کو ہاتھ لگانے سے خطرناک الرجی لگ سکتی ہے ۔ اس کے تدارک کے وقت زمیندار حفاظتی اقدامات کریں ہاتھوں پر دستانے اور چہرے پر ماسک کا استعمال کیا جائے ۔ زمیندار اس جڑی بوٹی بارے محکمہ زراعت کے افسر وں سے رابطہ کریں، اس سلسلہ میں محکمہ زراعت نے خصوصی مہم بھی شروع کر دی ہے ۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو اس زہریلی جڑی بوٹی سے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں