بلدیاتی انتخابات : نئی حد بندیوں کیلئے ہنگامی اقدامات شروع

بلدیاتی انتخابات : نئی حد بندیوں کیلئے ہنگامی اقدامات شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن کی جانب سے متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کی نئی حد بندیاں کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے۔۔۔

 ضلع کی سطح پر حدبندی کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ضلع سرگودھا کی کمیٹی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شامل ہے جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے ، کمیٹی 2023 کی مردم شماری کی آبادی اور پنجاب لوکل گورنمنٹ 2022کے مطابق یونین کونسلوں کی حد بندیاں کرے گی ،ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا نے بتایا کہ نئی حد بندیوں میں یونین کونسلوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے ،حکومت کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق مکمل جائزہ لینے کے بعد کمیٹیوں کی حتمی سفارشات کی بنیاد پر نئی حد بندیوں کا نوٹیفکیشن یکم ستمبر جاری کیا جائے گا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کردی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں