ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کے والد محمد فاروق انتقال کر گئے

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) سابق سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کے والد محمد فاروق انتقال کر گئے۔۔۔
انکی نماز جنازہ دربار حضرت شاہ شمس شیرازی پر ادا کر دی گئی جسمیں سابق ایم این اے سید جاویدحسنین شاہ سید گل محمد شاہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زوھیب شفیع سابق ایم پی اے چوہدری افتخار حسین گوندل انکم ٹیکس آفسیر ایوب شاکر رانا اعظم خان صدر مرکزی نعت کونسل حاجی منیر احمد ناز احسان تھیہم دیگر سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اظہار تعزیت کیا۔