مسائل کا حل کسی پارٹی پر پابندی لگانے میں نہیں ‘ اعجاز حسین شیرازی

بھلوال(نمائندہ دنیا)ر ہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید اعجاز حسین شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔۔۔
اور وہ سمجھتی ہے کہ مسائل کا حل کسی پارٹی پر پابندی لگانے میں نہیں بلکہ انہیں اس بات پر قائل کرنے میں ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں اور یہی جمہوریت کا حسن ہے کسی نے بھی کسی سیاسی پارٹی پر پابندی لگانے کا سوچا یہ اس کیلئے خود نقصان دہ ثابت ہوتا ہے بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے ہیں کہ ہم جمہوریت پر یقینی رکھتے ہیں اور جمہوری طریقہ سے مسائل حل کرنے کے قائل ہیں ،انہوں کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے سیاسی جدوجہد ہی اس کا سرمایہ ہوتی ہے موجودہ برسر اقتدار پارٹی نے پیپلز پارٹی سے مشاورت کئے بغیر از خود ایک پارٹی پر پابندی لگانے کا اعلان کیا جس پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔