قانون کی بالا دستی کو قائم کرنے کی ضرورت ہے ،مہر عامر الیاس

قانون کی بالا دستی کو قائم کرنے  کی ضرورت ہے ،مہر عامر الیاس

بھلوال(نمائندہ دنیا)انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری مہر عامر الیاس نے کہا ہے کہ ملک میں عجیب سیاسی تماشہ لگا ہوا ہے جس سے لوگ بیزار نظر آرہے ہیں عوام کو کوئی غرض نہیں کہ اقتدار میں کون ہے وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔۔۔

جو بھی عوام کے مسائل حل کریگا وہ عوام کے دلوں میں گھر کریگا ،پاکستان میں جمہوریت کو تماشا بنا دیا گیا ہے اب اس روش کو بدلتے ہوئے قانون کی بالا دستی کو قائم کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کی بالا دستی نہیں ہوگی ۔ اس وقت تک اس طرح کا کھیل تماشا جاری رہے گا اور یہ کھیل تماشا ملک، جمہوریت اور عوام کیلئے کسی طرح بھی ٹھیک نہیں ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام اور سیاستدان ملکر قانون کی بالا دستی کیلئے کام کریں وگرنہ لوگوں کا اعتماد جمہوریت سے اٹھ جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں