اندھیروں میں ڈوبے کچہری روڈ کو روشن کرنے کیلئے بڑی سٹریٹ لائٹس لگانے کا مطالبہ

 اندھیروں میں ڈوبے کچہری  روڈ کو روشن کرنے کیلئے بڑی  سٹریٹ لائٹس لگانے کا مطالبہ

سلانوالی (نمائندہ دنیا )راتوں کو اندھیروں میں ڈوبے کچہری روڈ کو روشن کرنے کیلئے بڑی سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں۔۔

 کچہری روڈپر اہم سرکاری دفاتر جن میں ڈی ایس پی آفس، اے سی آفس ،محکمہ زراعت آفس،زرعی ترقیاتی بنک،لینڈ ریکارڈ سنٹر، تحصیل آفس،ٹیلی فون ایکسچینج ، اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس ،ٹی ایچ کیو ہسپتال ،اور اسی روڈ سے متصل جناح فیملی پارک،گونمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1اور اسی روڈ سے رات بھر مریضوں کی تعداد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جاتی ہے ،جہاں اندھیرے میں ڈوبی ہوئی شاہراہ کے باعث ہر طرف خوف کے سائے دکھائی دیتے ہیں وہاں اندھیرے میں چھپے ہوئے آوارہ خوف ناک کتے مریضوں اور ان کے ورثا پر حملہ آور ہوتے ہیں اسی طرح اسلام نگر روڈ سمیت شہر کی دیگر شاہراہیں بھی اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہیں ،سلانوالی کے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی سے مطالبہ ہے کہ مزکورہ شاہراہوں کو روشن کرنے کیلئے سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں