جوہرآباد:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی انسداد ڈینگی کا اجلاس
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ا جلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی کے علاوہ محکمہ اریگیشن، سوشل ویلفیئر، میونسپل کمیٹی لوکل گورنمنٹ ،پاپولیشن، ایجوکیشن ودیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اینٹامالوجسٹ رانا محمد ساجد نے ڈینگی سرویلنس اور ٹیموں کے بارے میں صدر اجلاس کوبریفنگ دی۔جبکہ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متوقع بارشوں کے سبب پانی کی نکاسی کا بروقت انتظام کریں اور چھتوں کی صفائی کو بہتربنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ کوسروے لنس بہتر کرنے اور تمام ڈینگی یوزرز کے کام کو چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔