کپاس پر کیڑوں اور بیماری کے ممکنہ جملوں کا خدشہ ، خصوصی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی مانیٹرنگ ٹیم نے کپاس پر ممکنہ رس چوسنے والے کیڑوں اور بیماری کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر زرعی ماہرین کو کپاس کی بیماریوں سے تدارک کیلئے مفید خصوصی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔۔
سرگودھا ریجن کے مختلف علاقوں میں کپاس کی فصل کا معائنہ کرنے کے دوران زمینداروں کو بہتر پیداوار کیلئے کپاس پر نظر رکھنے اور ممکنہ حملہ کے بروقت تدارک کے لئے زرعی ماہرین کی مشاورت سے زرعی ادویات اور سپرے کرنے کی ہدایات بھی جار ی کی گئیں جبکہ محکمہ زراعت کے افسران کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے اور چارجنگ اور غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔