تجاوزات دوبارہ قائم کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج

تجاوزات دوبارہ قائم کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا کا اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال محمد نواز کے ہمراہ ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے موضع نہنگ اور اطراف کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، صفائی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کروا دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال محمد نوازکے ہمراہ موضع نہنگ اور اطراف کے علاقوں میں ستھراپنجاب پروگرام کے حوالے سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی نگرانی کی ، اس دوران بھاری مشینری و عملے کے ذریعے پختہ و غیر پختہ تجاوزات ختم کروانے کے ساتھ ساتھ نالوں کی مکمل صفائی کروائی گئی جن کی صفائی کئی سالوں سے نہیں ہوسکی تھی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا کا کہنا تھا کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے اسی طرح صفائی کے عمل کو مربوط اور مستقبل بنیادوں پر استوار کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،حکومتی مشینری دیانتداری سے وزیر اعلیٰ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہے سیاسی عزم، میڈیا اور عوام کے تعاون سے ہم انشاء اﷲ کامیاب ہونگے وقت آگیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز پنجاب کو صاف ستھرا صوبہ بنانے اور پاکستان کو ایک خوبصورت ملک بنانے کے لیے آگے بڑھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں