عدالت کا منشیات فروش کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم

 عدالت کا منشیات فروش کو  قید اور جرمانے کی سزا کا حکم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضر حیات نے منشیات فروش کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔۔۔

تھانہ گڑھ میں درج مقدمہ کے استغاثہ کے مطابق گڑھ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش صابر علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو تین سو ساٹھ گرام چرس برآمد کی تھی، دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم صابر علی کو 9سال قید اور 30ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں