شاہ پور میں چوری کی وارداتیں‘شہری لاکھوں سے محروم

شاہ پور میں چوری کی وارداتیں‘شہری لاکھوں سے محروم

شاہ پور (نمائندہ دنیا)شاہ پور میں چوری کی نان سٹاپ وارداتوں میں شہریوں لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ، دریائے جہلم پل پر سیرکیلئے جانے والا افضال احمد موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔۔۔

 دیگر وارداتوں میں ناصر محمود کی دکان کی چھت پھاڑ کر19ہزار روپے ‘ بابر خان کا موٹر سائیکل ، ندیم شہزاد کے ڈیرہ سے انورٹر، تین گٹو ڈی اے پی اور دو نجیریں مالیتی ایک لاکھ دس ہزار روپے ، شہزادہ کاشف کی دکان سے جنریٹر مالیتی 50ہزار، محمد ممتاز کے گھر سے ایک لاکھ 80ہزار نقدی، طلائی زیورات تین تولے مالیتی دو لاکھ اکیس ہزار روپے ، سولہ عدد سوٹ زنانہ و مردانہ ، ایل سی ڈی مالیتی 72 ہزار روپے نامعلوم چور لے اڑے ، محمد نواز کے زرعی رقبہ سے 7ہارس پاور کی موٹر مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کرلئے۔ ناصر محمود کے گھر سے دس ہزار نقد ، چار کمبل ، پانچ من گندم ، جوسر مشین کل مالیت 46ہزار روپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں