ٹریفک ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت :سی ٹی او

ٹریفک ایجوکیشن وقت کی  اہم ضرورت :سی ٹی او

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد فرحان اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک ایجوکیشن نہ صرف وقت کی اہم ضرورت ہے بلکہ یہ حادثات سے بچاؤ کے عمل میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔۔۔

ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہماری قانونی، اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے ۔ آئیے ہم سب مل کر ایک مہذب معاشرے کی تکمیل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ \"ٹریفک آگاہی سیمینار \"کے موقع پر خطاب میں کیا۔  آگاہی سیمینار کا انعقاد انچارج ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس، انسپکٹر ارم ناز اور ان کی ٹیم نے کیا۔سیمینار میں انچارج ایجوکیشن یونٹ اور دیگر یونٹ ممبران نے حاضرین کو ٹریفک قوانین کی افادیت، لائن لین ڈسپلن ،ہیلمٹ کے فوائد اور دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال پر آگاہی لیکچرز دیے ۔چیف ٹریفک آفیسر نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک، پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کامران عادل کی ہدایات کی روشنی میں \"ٹریفک ایجوکیشن\" , \"ٹریفک انفورسمنٹ\"اور\" پیشہ ورانہ رویوں \"کے عوامل میں عصر حاضر کے تقاضوں کے تناظر میں مزید جدت اور بہتری لانے کا عمل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں