واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ‘واٹر مافیا کی من مانیاں عروج پر

 واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ‘واٹر مافیا کی من مانیاں عروج پر

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ہونے سے واٹر مافیا کی من ما نیاں عروج پر پہنچ گئیں۔۔۔

شہر میں فلٹریشن پلانٹ کے پانی کی آڑ میں شہریوں کو عام ہینڈ پمپوں کاپانی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا اور ، اورپائپ لائنوں کی خرابی کے باعث سیوریج کے پانی کی مکسنگ کی وجہ سے شہری لوڈر رکشوں کے ذریعے فروخت ہونیوالا پانی خریدنے پر مجبور ہیں اور لوڈر رکشوں کے مالکان میں نہر کے کنارے لگی ہوئی موٹروں اور ہینڈ پمپوں سے لوڈر رکشوں پر رکھی ہوئی بڑی بڑی ٹینکیاں بھر کر ڈنکے کی چوٹ پر ان کا پانی پورے شہر میں پانی بیچ رہے ہیں اوریہ تاثر دیا جاتا ہے کہ یہ فلٹریشن پلانٹ کا پانی ہے ، ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے کسی اہلکار نے آج تک یہ جاننے کی کوشش نہیں کی یہ پانی فروخت کرنے والوں نے فلٹریشن پلانٹس کہاں لگا رکھے ہیں۔  ؟ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا نوٹس لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں