بجلی 14روپے یونٹ سستی ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا، ذوالفقار بھٹی

بجلی 14روپے یونٹ سستی ہونے سے  عوام کو ریلیف ملے گا، ذوالفقار بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عوام کو 14روپے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔۔۔

ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ عوام کو 14روپے فی یونٹ بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور میاں نواز شریف نے ایک بڑے ریلیف کا اعلان کردیا ہے آئندہ بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 14روپے کمی سے یقیناً مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف ملے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں