مہنگائی اور بے روزگاری کا اژدھا عوامی وسائل کو نگل رہا ہے ،منیر کھرل

مہنگائی اور بے روزگاری کا اژدھا  عوامی وسائل کو نگل رہا ہے ،منیر کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مہنگائی اور بے روزگاری کا اژدھا عوامی وسائل کو نگل رہا ہے حکومت نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی تو اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند نہ کیا تو اس کا خمیازہ غریب تو بھگت رہے ہیں۔۔۔

آنیوالے دنوں میں اس کے بھیانک نتائج سے اشرافیہ کو پالا پڑیگا ،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا کہ جب گھر میں بھوک رقص کرتی ہے تو انسانیت دم توڑ جاتی ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ بے روزگاری اور مہنگائی کو کنٹرول کرکے بھوک کی شرح کو کم کرے وگرنہ عوام جس قدر تنگ آچکے ہیں کہ وہ کچھ بھی کرنے کیلئے تیار نظر آرہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں