اُسامہ مجید چیمہ کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

اُسامہ مجید چیمہ کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن ریٹائرڈ اُسامہ مجید چیمہ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔

اے ڈی سی آر نے سبزی و فروٹ کے مختلف آئٹمز کی بولی/ نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اور انجمن آڑھتیان کے نمائندگان بھی موجودتھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) نے منڈی میں سبزی و فروٹ کے مختلف آئٹمز کی اپنی نگرانی میں بولی کرائی اور مارکیٹ کمیٹی عملہ کو ہدایت کی کہ نیلامی کے بعد سبزی و فروٹ کی ریٹ لسٹیں مارکیٹوں میں بھجوائی جائیں تا کہ لوگوں کو روز مرہ کی اشیاء سرکاری نرخوں کے مطابق میسر ہوں ہو سکیں۔اے ڈی سی آر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے سلسلہ میں منڈیوں کے دورے کررہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں