نوجوان شجرکاری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،عاصم شیر میکن

نوجوان شجرکاری میں اہم کردار  ادا کر سکتے ہیں ،عاصم شیر میکن

شاہ پور (نمائندہ دنیا)ایم پی اے پی پی 80 سردار عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے شجرکاری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔۔۔

 نوجوان طلباء و طالبات نہ صرف اپنے تعلیمی اداروں میں پودے لگائیں بلکہ اپنے گھروں اور گردونواح میں بھی شجرکاری کریں اور پودوں کی بہتر نگہداشت بھی کریں تاکہ ہم موسم گرما کی شدت کو کم کر سکیں،یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شاہ پور میں طلباء و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر پرنسپل کالج مہر محمد حسین نے انہیں کالج کا دورہ کرایا اور کالج میں لگائے گئے پودوں کے بارے میں بتایا کہ پچھلے سالوں میں لگائے گئے ۔ پودے کالج کی بہترین تصویر پیش کرتے ہیں سردار عاصم شیر میکن نے ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ سردار عاصم شیر میکن نے بھی کالج میں پودا لگایا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں