مراکز صحت پر ادویات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں‘خرم مختار

 مراکز صحت پر ادویات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں‘خرم مختار

قائد آباد ( نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار بھنگو نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے مراکز میں جدید سہولتوں کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔۔۔

 صحت کے سینٹرز پر آنے والے مریضوں کی بروقت تشخص اور دیکھ بھال کا خیال رکھا جائے ، ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، وہ بی ایچ یو شاہوالہ جنوبی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی ، انہوں نے سٹاف کو تلقین کی ہے کہ ہسپتال کا تمام سٹاف بروقت اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں ، عملہ غیر حاضری کی برداشت ہرگز نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں