سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہ مشینری ، مریض پریشان ، علاج کیلئے شہر جانے پر مجبور

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہ مشینری ، مریض پریشان ، علاج کیلئے شہر جانے پر مجبور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے علاوہ مشینری و آلات کی کمی کے باعث بالخصوص دیہی علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولیات ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔۔۔

مانیٹرنگ ادارے کی رپورٹ کے مطابق ضلع کے رورل ہیلتھ سنٹروں اور بی ایچ یوز میں طبی آلات اور مشینری جن میں ایکسرے مشینیں، درجنوں آکسیجن سلنڈرز،آٹو کلوو، گلو میٹر،کمپیوٹرز، ڈیلوری ٹیبل، ڈیلیوری لائٹس،ای سی جی مشینیں، سٹرلائزر، نیوبلائزرز،ڈینٹل آپرٹس،بیڈز،اوٹی لائٹس، جنریٹرز وغیرہ شامل ہیں کی قلت کے باعث دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان حکومتی اہداف کی تکمیل میں رکاوٹ بنتا جا رہا ہے ،حکومت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے بجٹ اور وسائل فراہم کرنے کادعویٰ کر رہی ہے جبکہ لوگو ں کو اب بھی شہر کے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔دیہی علاقوں کے ہسپتالوں میں خراب مشینری و آلات کی بحالی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق خراب مشینری کی فہرستیں اور ان پر آنیوالے اخراجات کے علاوہ نئی مشینری و آلات کی خریداری بارے سفارشات حکومت کو بھجوائی جا چکی ہے ،تاہم پرانی اور خراب مشینری کو قابل استعمال بنانے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے ،غفلت کے مرتکب محکمہ صحت کے اہلکاروں، افسروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے  اور دیہی علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر کے اپنے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں