ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کیخلاف کارروائی، چھاپے

 ایل پی جی گیس کی غیر قانونی  ریفلنگ کیخلاف کارروائی، چھاپے

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر سردار مہتاب احمد خان نے کوٹ مومن کے علاقہ سیال موڑ میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ۔۔

مختلف دکانوں پر اچانک چھاپے مارے‘ دوران چھاپہ، دو دکانوں پر سلنڈر بھرنے کے آلات برآمد ہوئے‘جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ ان دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی ریفلنگ سے عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور ایسے غیر قانونی عمل کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی ریفلنگ کی سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں